فضل الرحمن کی زیرصدارت جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس
اسلام آباد ( نوائے وقت پورٹ) مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود ، ،اکرم خان درانی ،مولانا امجد خان ،اسلم غوری ،مولانا صلاح الدین ایم این اے ،سنیٹر مولانا عطاء الرحمان، مولانا عبدالرشید ،سنیٹر کامران مرتضی، مولانا عطاءالحق درویش ،مولانا صفی اللہ ،مفتی اعجاز شنواری نے شرکت کی۔جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے بتایا کہ اجلاس تین سے چار دن جاری رہے گا، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ اجلاس میں سابق وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔