• news

قومی اسمبلی: لیگی ورزاءجاوید لطیف، مرتضیٰ عباسی لڑ پڑے، مارنے کی کوشش 


 اسلام آباد (خبر نگار) قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی اور جاوید لطیف میں جھگڑا ہو گیا۔ جبکہ دونوں طرف سے غیر مناسب الفاظ کا استعمال بھی کیا گیا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی اور جاوید لطیف کے درمیان جھگڑا ہوا۔ مرتضی جاوید عباسی اور جاوید لطیف نے ایک دوسرے کو مارنے کی کوشش کی۔ جبکہ دونوں وزراءکے درمیان سخت جملوں اور غیر مناسب الفاظ کا استعمال بھی کیا گیا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور دیگر ارکان نے بیچ بچا¶ کرایا۔ اعظم نذیر تارڑ نے مرتضی جاوید عباسی کو خواجہ آصف کے پاس لے جا کر بٹھا دیا۔ ذرائع کے مطابق معاملہ جاوید لطیف کو ایوان میں بات کرنے کی اجازت نہ دئیے جانے پر پیش آیا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سائرہ بانو نے تقریر کی اجازت نہ ملنے پر اجلاس سے واک آو¿ٹ کردیا۔ سائرہ بانو نے کہا کہ یہاں تو بولنے کی اجازت نہیں اور سارے خود ہی بول رہے ہیں، ہمیں موقع ہی نہیں دیا جاتا۔
وزرا جھگڑا

ای پیپر-دی نیشن