ایران: خامنہ ای کے نمائندے، معروف عالم آیت اللہ عباس سلیمانی قتل
تہران (نیٹ نیوز) ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی صوبے مازندران کے شہر بابو لسر میں 75 سالہ آیت اللہ عباس علی سلیمانی کو حملہ آور نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے قاتل کو گرفتار کر لیا۔ تاحال قتل کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔ تفتیش کا عمل جاری ہے۔ آیت اللہ عباس علی سلیمانی عالم دین ہیں۔ وہ اس سے قبل آیت اللہ علی خامنہ ای کے نمائندے بھی رہے اور ملک کے سپریم لیڈر کا انتخاب کرنے والی کونسل کے بھی رکن تھے۔ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نہایت قریب سمجھے جاتے تھے۔