• news

نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا نے امریکی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا 


واشنگٹن (نیٹ نیوز) جیسنڈا آرڈرن نے جنوری 2023ءمیں نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کا عہدہ چھوڑ دیا تھا اور اب انہوں نے ایک امریکی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا ہے۔ جیسنڈا آرڈرن امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں لیڈرشپ، گورننس اور آن لائن انتہا پسندی کے موضوعات پڑھنے کے ساتھ ساتھ ان پر بات بھی کریں گی۔ وہ ہارورڈ کے کینڈی سکولز سینٹر فار پبلک لیڈر شپ اور بیکر مین کلائن سینٹر فار انٹرنیٹ اینڈ سوسائٹی میں جوائنٹ فیلو شپ پروگرام کا حصہ بن رہی ہیں۔ اس فیلو شپ کا آغاز موسم خزاں میں ہوگا اور وہ اس وقت نیوزی لینڈ سے باہر ہوں گی جب اکتوبر میں ان کے ملک میں عام انتخابات ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن