• news

دیواروں کی ٹکر سہنے والا ڈرون تیار

ایریزونا (نیٹ نیوز) سائنسدانوں نے سب سے زیادہ برداشت کرنے والا ڈرون بنایا ہے جو دیواروں سے ٹکرانے کے باوجود ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتا ہے اور اپنی پرواز برقرار رکھتا ہے۔ عام طور پر کواڈکاپٹر (چار پنکھڑیوں والے) ڈرون کو بند کمروں میں اڑانا محال ہوتا ہے کیونکہ تمام مہارت کے باوجود ان کے ٹکرانے کا خطرہ برقرار رہتا ہے۔ یہ درختوں اور دیواروں وغیرہ کی ٹکر برداشت کر لیتا ہے کیونکہ اس میں سکڑنے اور پھیلنے والا بیرونی ڈھانچہ بنایا گیا ہے۔ یہ نرم مٹیریل سے بنا ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن