کمرہ نہ ملنے پر غصہ، پی آئی اے انتظامیہ نے ایئر ہوسٹس کو دو ماہ کیلئے گرائونڈکر دیا
راولپنڈی (اکمل شہزاد سے) پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کی جانب سے کمرہ نہ ملنے پر غصے کے اظہار پر پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے خاتون کو دو ماہ کیلئے گرائونڈکر دیا گیا۔ خاتون کے مطابق سزا اخلاقا اور قانونا درست نہیں، اسلام آباد کے ہوٹل کا پی آئی اے سے معاہدے کے مطابق انتظامیہ 25 کمرے ہر وقت پی آئی اے کے عملہ کیلئے خالی رکھنے کی پابند ہے۔ کوئی بھی کمرہ کرائے پر دینے سے قبل پی آئی اے حکام سے اجازت لینا ہوگی۔ اگر پھر بھی کسی وجہ سے کمرے نہ مل سکیں تو ہوٹل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسی معیار کے ہوٹل میں انتظام کر کے دے، معاہدے کے تحت تو ہوٹل انتظامیہ کو ہر صورت ایئر ہوسٹس کو کمرہ دینا چاہیے تھا، دوسری جانب اگر دیکھا جائے ایک فضائی مہمان جو کہ 12 یا 10 گھنٹوں کی ڈیوٹی سرانجام دے کر آیا ہو اور ہوٹل جو کہ معاہدے کے تحت کمرہ دینے کا پابند ہو اور وہ صاف انکار کر دے کہ ہم کمرہ نہیں دے سکتے نہ انتظام کر کے دے سکتے ہیں تو 12 گھنٹے بعد جو ملازم آرام کیلئے آیا ہو وہ کیا کرے۔