کرونا: 7 نئے کیس‘ 12 مریضوں کی حالت تشویشناک
اسلام آباد (اے پی پی) ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے7 کیس رپورٹ ہوئے اور 12 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ بدھ کوقومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے515 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ اس طرح مثبت کیسز کی شرح1.36فیصد رہی اور اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا اور12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔