• news

بیوروکریسی الیکشن کرانے میں رکاوٹ بن رہی ہے، نگران وزیر خیبر پی کے

پشاور (این این آئی)خیبر پی کے کے نگران وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے کہاہے کہ صوبے کی بیوروکریسی اور مختلف ڈیپارٹمنٹس میں شامل پی ٹی آئی کے لوگ الیکشن کرانے میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے کہاکہ آئین کے مطابق نگران حکومت کا وقت پورا ہوچکا ہے، سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن اور پارٹی سربراہان ہی اب فیصلہ کریں گے۔ شاہد خٹک نے کہاکہ خیبرپی کے کی بیوروکریسی اور مختلف ڈیپارٹمنٹس میں شامل پی ٹی آئی کے لوگ الیکشن کرانے میں رکاوٹ بن رہے ہیں، کوشش ہے کہ وزیراعظم، سپریم کورٹ اور  الیکشن کمیشن سے اختیار ملتے ہی بیورو کریسی میں دوسرے لوگ لائیں اور تمام پارٹیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد پھر ہم الیکشن کرائیں۔

ای پیپر-دی نیشن