• news

شیخوپورہ: تحریک لبیک کی ریلی‘ ہماری ریڈ لائن ناموس رسالت‘ 11 مئی کو مہنگائی مارچ : سعد رضوی

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مرکزی امیر صاحبزادہ حافظ محمد سعد رضوی، نائب امیر پیر سید ظہیر الحسن بخاری نے کی ریلی ایس پی چوک سے شروع ہوئی جو دل چوک، ریلوے روڈ، اکبربازار، خانو چوک، ریگل چوک، صدر چوک سے ہوتی ہوئی پیر بہار شاہ (بتی چوک) پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حافظ محمد سعد رضوی نے اعلان تحفظ ناموس رسالت کے درج مقدمات پر ملزمان کیخلاف ٹرائل شروع نہ کرنے، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے خلاف11 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ریڈ زون کوئی وزیراعظم، صدر ہائوس یا پارلیمنٹ نہیں بلکہ آنحضور ﷺ کی عزت و ناموش ہے۔ ہر بات پر سوموٹو ایکشن لینے والوں کو چاہیے کہ وہ نبوت کے دعویداروں اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوںکے خلاف سوموٹو لیں‘ تمام سیاسی جماعتیں اپنی اپنی دکانداری چمکانے میںمصروف ہے۔ ایک لیڈر خواتین کے پیچھے چھپ کر گھر میں بیٹھا تو دوسرا ملک سے فرار ہوکر لند ن میں بیٹھ کر ووٹ کو عزت کے نعرے لگارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن