عدالت کا عمران خان کے چیف سکیورٹی افسر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم
لاہور ( خبر نگار)لاہور کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف سکیورٹی افسر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے افتخار رسول گھمن کی درخواست پر سماعت کی۔