پی ٹی آئی سابق ایم پی اے نعیم ابراہیم کا 4 کروڑ کی سرکاری اراضی پر قبضہ ثابت
لاہور (خبر نگار) اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی انکوائری میں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری نعیم ابراہیم کا سرکاری اراضی پر قبضہ ثابت ہو گیا ہے۔ چوہدری نعیم ابراہیم نے ریونیو آفیسر، حلقہ گرداور اور پٹواری سے ملی بھگت کر کے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا۔ چوہدری نعیم ابراہیم نے عارف والا میں اپنے ڈیرے سے ملحقہ دو کنال سے زائد سرکاری اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے۔ پنجاب حکومت کی ملکیت اس اراضی کی قیمت چار کروڑ سے زائد بتائی گئی ہے۔