• news

’’محسن نقوی‘ اعظم خان کو عہدے چھوڑنے کا حکم دیا جائے‘‘ فواد چودھری کا سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) فواد چودھری نے نگران حکومتوں کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں نگران وزراء اعلی کو کام سے روکنے اور سپریم کورٹ کو خود انتظامات دیکھنے کی استدعا کی گئی ہے۔ فواد چوہدری نے آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست عدالت عظمیٰ میں دائر کی جس میں موقف اختیارکیا وفاقی حکومت نے پنجاب‘ کے پی کے الیکشن کے لیے 21 ارب جاری کرنے سے انکار کردیا جو کیا آئین کی خلاف ورزی نہیں، آئین کے مطابق 90 دن میں الیکشن آئینی تقاضا ہے، آئین نگران حکومتوں کی میعاد میں توسیع کی اجازت نہیں دیتا۔ سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 184/3 اور 187 کے تحت صاف شفاف انتخابات کیلئے احکامات صادر فرمائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نگران وزیر اعلی محسن نقوی اور نگران وزیراعلی کے پی کیاعظم خان کو فوری عہدے چھوڑنے کا حکم دیا جائے۔ فواد چوہدری نے ایڈووکیٹ خواجہ طارق رحیم کی وساطت سے آئینی درخواست دائر کی جس کے ہمراہ فواد چوہدری نے نگران وزیر اعلی کے تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن بھی درخواست کیساتھ منسلک کیے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن