• news

غازی آباد میں غیرت کے نام پر چچا نے بھتیجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

لاہور (نامہ نگار) غازی آباد میں غیرت کے نام پر چچا نے بھتیجی کو قتل کر دیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق علیشاہ نے گھر سے بھاگ کر محبت کی شادی کی تھی۔ اس کے گھر والے چند روز قبل صلح کر کے علیشاہ کو واپس گھر لے آئے تھے۔ گزشتہ روز علیشاہ کے چچا نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ جبکہ مقتولہ کے لواحقین بھی واقعہ کے بعد گھر سے غائب ہوگئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن