الیکشن ہونگے یا وزیراعظم پر آرٹیکل 6 لگے‘ تیسرا آپشن نہیں: فواد چودھری
لاہور + پشاور (نیٹ نیوز) فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا تو آرٹیکل 6 لگے گا۔ حکومتی اتحاد اور پارلیمنٹ کے اجلاس پر ردعمل میں فواد چوہدری نے کہا کہ آئین کو بیانات اور قراردادوں سے معطل نہیں کیا جاسکتا ، آئین نہ ماننے کا رویہ ناقابل قبول ہے۔ ملک کی 75 فیصد آبادی غیر آئینی حکومتوں کے زیر تسلط ہے۔ الیکشن ہوں گے یا وزیراعظم پر آرٹیکل 6 لگے گا، آئین میں کوئی تیسرا آپشن نہیں ہے۔ شہباز شریف کہہ رہے ہیں کہ انتخابات اکتوبر میں ہونے چاہئیں۔ آئین کہتا ہے کہ اسمبلیاں ٹوٹنے کے نوے دن کے اندر الیکشن ہونے ہیں۔ کابینہ اپنا فیصلہ پارلیمان کو بھیج دے اور دو تہائی اکثریت سے آئین کو بدل لے۔ دوسری صورت میں پنجاب اور خیبر پی کے میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کروائیں۔ پھر وفاق کا معاملہ دیکھا جائے گا۔ رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ حکومت نے واضح پیغام دیا کہ وہ مذاکرات نہیں کرنا چاہتی۔ حکومت نے چیف جسٹس کیخلاف سازش رشوع کر دی۔ حکومت نے چیف جسٹس کو ہٹانے کیلئے پلاننگ شروع کر دی۔