• news

حکومت کا الیکشن سے فرار آئین ، جمہوریت کا قتل ہوگا:ضیاءالدین انصاری


لاہور( خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت کا الیکشن سے فرار آئین اور جمہوریت کا قتل ہوگا۔الیکشن ہی سے ملک میں سیاسی، معاشی اورعوامی مسائل کوحل کیا سکتا ہے۔ ملک میں انتخابات اور سیاسی بحران کے خاتمہ کیلئے جماعت اسلامی کردار قابل فخر ہے ۔ ہماری قیادت ملک کو سیاسی، معاشی بحرانوں سے نجات کیلئے ملکی مفاد میں تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ڈائیلاگ پرآمادہ کررہی ہے۔ جماعت اسلامی انتخابات میں کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔ اپنے جھنڈے اور نشان کیساتھ حصہ لے گی۔ ایک طرف مہنگائی اور بے روزگاری ہے اور دوسری جانب خوف،بدامنی اور حکمرانوں کی طفل تسلیاں ہیں۔ لوگ حکمرانوں کے جھوٹے نعروں سے تنگ آ چکے ہیں اور کرپٹ اشرافیہ سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن