• news

عازمین کو مناسک حج کی تربیت دینے کیلئے تربیتی پروگراموں کا شیڈول جاری 


لاہور ( خصوصی نامہ نگار)حج ڈائریکٹوریٹ لاہور کے تحت مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے گورنمنٹ سکیم کے عازمین کو مناسک حج کی تربیت دینے کیلئے تربیتی پروگراموں کا شیڈول جاری کر دیا گیاہے ۔ حج تربیتی پروگرام28اپریل کو گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز اوکاڑہ اور ضلع کونسل ہال جھنگ، 29اپریل کو تاج محل شادی ہال منڈی بہاﺅالدین اور ضلع کونسل ہال جھنگ، یکم مئی کو گرینڈ کانٹی نینٹل مارکی بھمبر روڈ گجرات،2مئی کوحسنین فخر مارکی، قائد اعظم چوک دیپالپوراورلی گرینڈ مارکی، 6کلومیٹر لاہور روڈ شیخوپورہ ، ایس اے میرج کلب کینال روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کینٹ ویو مارکی و میرج ہال بالمقابل سیٹھی کالونی گوجرانوالہ ، 3مئی کو اقبال آڈیٹوریم زرعی یونیورسٹی فیصل آباد،الفرید میرج ہال پاکپتن،جاسمین ایونٹ کینال سٹی وزیر آباد روڈ سیالکوٹ،4 مئی کو اقبال آڈیٹوریم زرعی یونیورسٹی فیصل آبادمیں منعقد ہوںگے- ڈائریکٹر حج لاہور اقرار احمد نے کہا ہے کہعازمین صرف اپنی متعلقہ تاریخ پر ہی تربیتی پروگرام میں شرکت کے لئے آئیں- تمام عازمین حج سے کہا گیا ہے کہ وہ مناسک حج کی ادائیگی کا طریقہ سیکھنے کے لئے ان پروگراموں میں شرکت یقینی بنائیں - ہل قدمی اور ہلکی ورزش کو اپنا معمول بنائیں‘حج کا طریقہ ‘ مسائل اور دعائیں یاد کر لیں۔

ای پیپر-دی نیشن