• news

پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ دین فطرت کے قریب آ رہے ہیں:راشد نسیم 


لاہور ( خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مثبت تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، لوگ دین فطرت کے قریب آ رہے ہیں اور بالخصوص خواتین میں اسلامی اقدار کو اپنانے کا رواج بڑھ رہا ہے۔ باوجود اس کے کہ درجن کے قریب ممالک نے پردہ پر پابندیاں لگائیں۔ خواتین حجاب کے کلچر کو عام کررہی ہیں۔ پاکستان میں رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی اور نامور گلوکارہ شازیہ خشک نے حجاب اپنایا اور خواتین کی حوصلہ افزائی کی۔ اسلامی قوتوں اور بالخصوص جماعت اسلامی کو ایسی خواتین کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ 

ای پیپر-دی نیشن