• news

پیشہ وارانہ تربیت کیلئے آئرش  ماہرین کا وفد لاہور پہنچ گیا


 لاہور( نیوز رپورٹر)پنجاب کے 85 تحصیل ہسپتالوں میں طبی عملے کی ایمرجنسی میڈیسن کے مختلف شعبوں میں پیشہ وارانہ تربیت کیلئے ماسٹر ٹرینرز کی تیاری کی غرض سے آئرش ماہرین کا وفد لاہور پہنچ گیا۔ پنجاب پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اس پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں 45 ہزار سے زائد ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈکس کی تربیت کی جائیگی۔آئرش ماہرین میں ڈاکٹر میکارٹن ہیوز اور ڈیسمنڈ ویڈ شامل ہیں جن کا تعلق نیشنل ایمبولینس سروس کالج ڈبلن سے ہے۔ آئرش ماہرین نے وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور سے ملاقات کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن