ٹرین ہزارہ ایکسپریس کے عملہ نے مسافر کو بڑے حادثے سے بچا لیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) ٹرین ہزارہ ایکسپریس کے مسافر شہزاد احمد کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔ ریلوے سٹیشن لودھراں پر جلد بازی سے کام لیتے ہوئے مسافر کا ٹرین سے اترتے وقت پاو¿ں پھسل گیا جس کی وجہ سے وہ ٹرین کے نیچے آنے لگا چوکی انچارج لودھراں اور کانسٹیبل کی بروقت امداد کی بدولت مسافر کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچالیا گیاپھسل کر گرنے کی وجہ سے مسافر کا سر پلیٹ فارم کے کنارے سے جالگا جس پر اس کے سر پر شدید چوٹ لگنے پر ریلویز پولیس کی طرف سے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔