لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر بھر میں صفائی آپریشن جاری
لاہور(خبرنگار) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے۔شہر کے حسن کو بحال رکھنے کیلئے بلا تعطل صفائی آپریشن کیا جا رہا ہے۔اس مقصد کے حصول کیلئے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر ڈپٹی سی ای او آپریشنز محمد اورنگزیب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا صفائی آپریشن کے حوالے سے کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں اور مشینری پوری طرح متحرک ہے،شہر میں مختلف مقامات پر تنصیب کیے گئے ایل ڈبلیو ایم سی کے 6000 سے زائد کنٹینرز کو روزانہ کی بنیاد پر کلیئر کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔