• news

ایوان کے تقدس اور بالادستی کیلئے ارکان کا کھل کر اظہار خیال 

قومی اسمبلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاو¿س میں سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت شہباز شریف اور تمام وزراءاجلاس میں موجود رہے۔ ارکان نے ایوان کے تقدس اور بالادستی کیلئے کھل کر اظہارخیال کیا۔ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر مرتضی جاوید عباسی، شزا فاطمہ خواجہ اور رومینہ خورشید عالم ایوان میں متحرک نظر آئے۔ تمام اراکین اسمبلی سے دستخط کرواتے رہے۔ عدالتی فیصلے پر ایوان میں حکومت اور اپوزیشن یک زبان نظر آئی۔ مہمانوں کی گیلری میں عطاءتارڑ بھی کافی متحرک رہے۔

ای پیپر-دی نیشن