طیاب راشد سندھو کے ڈیرہ پر 27ویں یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و نامزد ا میدوار پی پی 140بیرسٹر چوہدری طیاب راشد سندھو ایڈووکیٹ کے ڈیرہ پر پارٹی کے 27ویں یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں پارٹی رہنماﺅں اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر چوہدری طیاب راشد سندھو ایڈووکیٹ نے کہاکہ پی ٹی آئی جہد مسلسل کا نام ہے جس نے عوام کو جمہوری حقوق کے تحفظ کا شعور دیا ہے۔