ملک دشمن لابیوں کی سازشوں کی زد میں ہے: عارف سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی و امیدوار پی پی 140محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت ملک دشمن لابیوں کی سازشوں کی زد میں ہے لہذاٰ حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے اور قومی اتحاد و ملی یکجہتی کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ ملک دشمن طاقتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں ۔عسکری ادارے ایک بیج پر ہیں اور اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔