• news

 میاں حمزہ شہباز سے خان جہانزیب کی ملاقات ،گلدستہ پیش کیا


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز سے سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل خان جہانزیب خان نے ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر انہوں نے میاں حمزہ شہباز کو ضلع کی سیاسی تنظیمی و انتظامی صورتحال سے آگاہ کیا اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خان جہانزیب خان نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرنے کیساتھ ساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔

ای پیپر-دی نیشن