وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین سے شہباز احمد چھینہ کی ملاقات
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و امیدوار پی پی 142چوہدری شہباز احمد چھینہ نے ملاقات کی اور انہیں حلقہ کی سیاسی و تنظیمی صورتحال سے آگاہ کرنے سمیت ان سے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ڈ ی ایم حکومت پر تنقید کرنیوالے اپنا گر یبان جھانکیں، نیب اور اینٹی کرپشن عمران خان کی کرپشن کی فوری تحقیقات کرے۔