• news

طارق محمود ڈوگر عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس لوٹ آئے

جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما سابق ممبر ضلع کونسل و امیدوار پی پی 138حاجی طارق محمود ڈوگر عمرہ و مسجد نبوی میں معتکف ہونے کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس لوٹ آئے جن کا پارٹی رہنماﺅں اور کارکنان سمیت اہل خانہ نے پرتپاک استقبال کیا انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد دی، اس موقع پر ملک ذیشان شوکت ڈوگر،عامر طارق ڈوگراور ملک نوید بگا ڈوگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ نواز لیگ میاں محمد نواز شریف کی مکمل صحت یابی کی خصوصی دعائیں کیں۔

ای پیپر-دی نیشن