• news

انڈر 16 میں ریجیکٹ کیا گیا مگر ہمت نہیں ہاری : محمد حارث

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر محمد حارث نے کہاہے کہ انہوں نے ٹیپ بال کرکٹ سے شروعات کی، فیملی میں سب سے زیادہ کرکٹ وہ ہی کھیلتے تھے۔سکول کے علاوہ جو بھی وقت ملتا تھا وہ کرکٹ میں لگاتا تھا، پشاور میں 2015 میں کرکٹ اکیڈمی جوائن کی، انڈر 16 میں ریجیکٹ کیا گیا مگر ہمت نہیں ہاری۔ بیک اپ وکٹ کیپر کے طور پر کوشش ہوتی ہے جہاں موقع ملے اچھا کھیلوں، محمد رضوان اور دیگر پلیئرز میری بھرپور سپورٹ کرتے ہیں، جب پی ایس ایل کھیل رہا تھا اس وقت سے کوشش تھی کہ ون ڈے میں جگہ بناؤں، معلوم تھا کہ نیوزی لینڈ کی سیریز کے بعد مزید ٹی ٹونٹی نہیں، کوشش یہی تھی کہ پرفارمنس سے ون ڈے میں جگہ بناؤں، بڑی اننگز کھیلنے کیلئے ٹمپرامنٹ بنانے پر کام کیا ہے۔ اپنی پرفارمنس سے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ میں جگہ بنانا ہے، ڈراپ ہونے کے بعد تجزیہ کیا کہ مجھے کہاں بہتری لانی ہے، امید ہے اس بار آپ کو میری کارکردگی مختلف دکھائی دے گی۔ اکثر فینز کی توقعات مختلف ہوتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن