شہباز شریف کو 172 کے بجائے 160 ووٹ ملے: فواد چودھری
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو 172 کے بجائے صرف 160 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہوئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اراکین کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ 20 اراکین اسمبلی جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے ان کا ووٹ وزیر اعظم کے حق میں شمار نہیں کیا جا سکتا۔ ووٹ شہباز شریف اور”PeeDM“ کی بہت بڑی شکست ہے۔
فواد چودھری