• news

 جلاوگھیراو کیسز میں عمران کل ذاتی حیثیت میں طلب‘ توشہ خانہ کیس کی سماعت کیلئے نئے جج مقرر 


اسلام آباد(وقائع نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسن کی عدالت نے جلاوگھیرا کیسز میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔تھانہ سہالہ میں 26مئی2022 کودفعہ353،186،188 اور 109پی پی سی کے تحت درج مقدمہ نمبر462 میں عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ہدایت کی ہے کہ کل29 اپریل کو ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کیلئے نئے جج کو مقرر کر دیا گیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور کیس کی سماعت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن