• news

عمران خان اور بشری ٰبی بی کے نکاح سے متعلق کیس کا فیصلہ موخر 


اسلام آباد(وقائع نگار) سینئر سول جج نصرمن اللہ کی عدالت میں زیر سماعت عمران خان اور بشری بی بی کے نکاح سے متعلق کیس کا فیصلہ موخر کردیاگیا۔گذشتہ روز درخواست گزار کی جانب سے عون چوہدری کا بیان قلمبند کروانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایاجانا تھالیکن فاضل عدالت کے جج رخصت پر ہونے کے باعث محفوظ فیصلہ نہ سنایاجاسکا اور سماعت4 مئی تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔عدالتی عملہ کے مطابق سینئر سول جج نصرمِن اللہ بلوچ 2 مئی تک رخصت پر ہیں۔ 
 

ای پیپر-دی نیشن