• news

الیکشن کمشن نے فنڈز فراہمی کیلئے وزیراعظم کو کوئی خط نہیں لکھا: ترجمان 


اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمشن نےب پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کے لئے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے موجودہ صورتحال میں وزیراعظم کو کوئی خط نہیں لکھا۔ جمعرات کو الیکشن کمشن کے ترجمان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کے لئے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے الیکشن کمشن نے موجودہ صورتحال میں وزیراعظم کو کوئی خط نہیں لکھا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں میڈیا پر چلنے والی خبریں درست نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن