• news

فخرزمان کی شاندار سنچری ‘پاکستان نے نیوزی لینڈ  کو پہلا ون ڈے 5وکٹوں سے ہرا دیا 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے 5 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں پر 288 رنز بنائے۔ ڈیرل مچل نے 113 ‘ ول ینگ نے 86 رنز بنائے ۔ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رو¿ف نے دو دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جبکہ ایک وکٹ شاداب خان کے حصے میں آئی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا اور 124 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔امام الحق 60 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم نے بھی 49 رنز کی اننگز کھیلی، شان مسعود ایک جبکہ آغا سلمان 7 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ محمد نواز 8 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ ایڈم ملنی نے 2‘ بلائر ٹکنر، ایش سوڈھی اور راچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔فخر زمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا دوسرا میچ کل پنڈی میںہی کھیلا جائیگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر 500 فتوحات مکمل کرلیں۔ پاکستان ٹیم 500 ون ڈے میچز جیتنے والی دنیا کی تیسری ٹیم ہے۔پاکستان ٹیم نے 500 فتوحات اپنے 949 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں مکمل کیں۔


کرکٹ میچ 

ای پیپر-دی نیشن