• news

پاکستان میں مہنگائی سے حکومت مقبولیت کھو چکی ، الیکشن اکتوبر میں ہونگے : اکانومسٹ 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے پاکستان کی کنٹری رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں سیاسی عدم استحکام، سکیورٹی اور معاشی کمزوریاں بڑے مسائل قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے نیا آئی ایم ایف پروگرام لینا پڑے گا۔ شرح سود 2 فیصد بڑھ کر 23 فیصد تک ہو جانے کا امکان ہے۔ اکانومسٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا اپنی مدت پوری کرنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں عام انتخابات اکتوبر 2023ءمیں ہونے کی پیشگوئی کی گئی۔ مہنگائی، ٹیکسز کا بوجھ بڑھنے سے حکومت مقبولیت کھو چکی۔ ڈالر 2023ءمیں 291 روپے اور سال 2025ءمیں 302 روپے تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ شرح سود بھی مزید دو فیصد بڑھ کر 23 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔ پاکستان کو چار سال میں 77.5 ارب ڈالر بیرونی قرضہ واپس کرنا ہے۔ معاشی شرح نمو اس سال 1.5 فیصد اگلے سال منفی 0.2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ اس سال مہنگائی 30.3 فیصد اور اگلے سال کم ہوکر 20.8 فیصد پر آ جائے گی۔ بیروزگاری اس سال 9.6 فیصد اور اگلے سال بڑھ کر 9.9 فیصد ہو جائے گی۔ سال 2024ءسے 2027ءکے دوران روپیہ کمزور رہے گا۔
اکانومسٹ

ای پیپر-دی نیشن