• news

وزیراعظم کو پی ٹی آئی کا ووٹ نہیں ملا ، چور ایوان سے نکل کر گنتی کے قابل بھی نہ رہے : رانا ثنا 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ووٹ کوئی اور پورے کرتا تھا، اس لئے فواد چودھری اور شیریں مزاری گنتی اور رائے شماری میں کمزور ہیں۔ انہیں گنتی نہیں صرف چالاکی آتی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماو¿ں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سپیکر اپنا ووٹ بھی ڈالتے تو وزیر اعظم شہباز شریف کے ووٹ 181 ہوتے۔ حکمران جماعتوں کے ووٹوں کی تعداد 180 ہے۔ پی ٹی آئی کا کوئی ووٹ اس میں شامل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر بیٹھے ہوئے تھے۔ وہ فواد چودھری اور شیریں مزاری کو نظر نہیں آئے۔ ووٹ چور ایوان سے باہر نکل کر اب درست گنتی گننے کے قابل بھی نہیں رہے۔ اللہ نے چاہا تو باقی عمر لوٹوں اور لوٹیوں کی گنتی گنتے ہی گزرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن