• news

عون چودھری کی نواز شریف سے ملاقات، جہانگیر ترین کا پیغام پہنچایا 


لندن+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبرنگار ) سابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چودھری نے لندن میں ملاقات کی۔ ملک کی سیاسی صورتحال اور ملکی معاملات پر بات چیت کی گئی۔ عون چودھری نے نواز شریف کو جہانگیر ترین کا پیغام پہنچایا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام کی خواہش ہے کہ آپ جلد صحت یاب ہوکر پاکستان آئیں۔ آپ کی قیادت میں پاکستان نے پہلے بھی ترقی کی۔ آپ میں ملکی معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کی صلاحیت ہے۔ نواز شریف نے ملکی معاملات سے متعلق فکرمندی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے ایک بار پھر اپنے گھر بلایا۔ اللہ کے گھر میں ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کیں۔ میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ گزشتہ 20 برس سے سب کے سامنے ہیں۔ تحریک انصاف کی ڈیمانڈ کا کوئی سر پیر نہیں ہوتا۔ انہوں نے جلد وطن واپسی کی یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر-دی نیشن