کرپشن الزام میں اینٹی کرپشن نے آج پی ٹی آئی کے دو ٹکٹ ہولڈرز شیخ یعقوب، آصف کاٹھیا کو طلب کر لیا
لاہور (خبر نگار) پنجاب اینٹی کرپشن حکام کے مطابق تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز شیخ یعقوب و آصف کاٹھیا کا سرکاری اراضی ہڑپ کرکے غیر قانونی ہاوسنگ سکیم بنانے ترقیاتی کاموں کی مد میں خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔دونوں کو آج 28 اپریل صبح دس بجے طلب کیا گیا۔