جج کی رخصت، شہباز شریف، حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی
لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت کے جج کے رخصت ہونے پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت نہ ہو سکی۔ سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔