• news

کوئٹہ میں کانگو وائرس کا مریض انتقال کر گیا

کوئٹہ(این این آئی)فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کا مریض انتقال کرگیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس  سے مرنے والے متاثرہ مریض کا تعلق ضلع چمن سے تھا اور فاطمہ جناح ہسپتال میں تشویشناک  حالت میں زیر علاج تھا۔

ای پیپر-دی نیشن