خرم دستگیر، سیکرٹری توانائی کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت: ارکان کا واک آؤٹ
اسلام آباد (اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بجلی کے ارکان نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی اور سیکرٹری وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی اجلاس میں عدم شرکت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس سے واک آئوٹ کیا۔ جمعرات کو اجلاس سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز بہرہ مند تنگی، فدا محمد، حاجی ہدایت اللہ اور عمرفار وق کے علاوہ متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ ارکان نے وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) خرم دستگیر خان اور سیکرٹری وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی عدم شرکت پر تحفظات کا اظہار کیا اورکہا کہ کئی اہم معاملات طویل عرصے سے زیر التوا ہیں۔ متعلقہ وزیر اور سیکرٹری کو اجلاس میں شرکت کرنی چاہئے۔