کرونا:21نئے کیس، 10مریضوں کی حالت تشویشناک
اسلام آباد (خبر نگار) قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 21 کیس رپورٹ ہوئے اور 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جمعرات کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ایک ہزار 768 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 21 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح 1.19 فیصد رہی اور اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں وا اور دس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔