• news

زمان پارک آپریشن، اسلحہ برآمدگی کی فرانزک رپورٹ پولیس کو موصول نہ ہو سکی

لاہور (نامہ نگار) لاہور پولیس کے زمان پارک میں آپریشن کے دوران ملنے والے اسلحے کی فرانزک رپورٹ تاحال پولیس کو موصول نہیں ہوئی ہے۔ جے آئی ٹی نے فرانزک رپورٹ جلد مکمل کرنے کے لیے فرانزک سائنس لیبارٹری کو یاددہانی کا مراسلہ لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کے زمان پارک میں آپریشن کے دوران ملنے والے اسلحے، 13 کلاشنکوف اور 7 ایس ایم جی رائفلیں فرانزک رپورٹ  کے لیے فرانزک سائنس لیبارٹری کو بھجوائی گئی تھیں۔ اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ ریس کورس تھانے میں درج ہے۔ جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ میں تاخیر تفتیش کے عمل کو متاثر کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن