• news

حافظ آباد: بااثر زمینداروں کا محنت کش پر تشدد، ٹوکے میں ہاتھ دیکر کاٹ دیا، 2 گرفتار

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) حافظ آباد کے قریب شوری چٹھہ میں بااثر زمینداروں نے غریب محنت کش کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے سر کے بال، مونچھیں اور بھوئیں مونڈ دیں اور بعدازا ں اس کا ٹوکہ میں ہاتھ دیکر کاٹ دیا۔ پولیس تھانہ صدر نے متاثرہ محنت کش کی بیوی کی مدعیت میں 5ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق بنیامین ولد اکبر سکنہ جھاریانوالہ شوری چٹھہ کے زمیندار محمد اسلم سے چارلاکھ ساٹھ ہزار روپے لیکر اس کے پاس گزشتہ دو برس سے ملازم چلا آرہا تھا۔ ایک ماہ قبل وہ دوڑ کر لاہور چلا گیا جہاں سے دو روز قبل مشتاق، لقمان، عثمان، سلطان اور اسلم اسے لاہور سے لیکر گائوں لائے، دوسری جانب محنت کش کو تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن