سینٹورس مال پارکنگ قبضہ کیس ، جھوٹا بیان حلفی کیوں جمع کرایا گیا؟عدالت برہم
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے معروف تجارتی مرکزسینٹورس مال کے پارکنگ کیلئے پلاٹ اور سروس روڈ پر قبضہ سے متعلق کیس میں سی ڈی اے کیڈائریکٹر انفورسمنٹ سی ڈی اے فہیم بادشاہ اور نجی کمپنی گلف کنسٹرکشن کے سی ای اوثاقب بن افضل کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔جسٹس ارباب محمد طاہرکی عدالت سے سماعت کے جاری حکم نامہ میں عدالت کاکہنا ہے کہ دونوں فریقین کی جانب سے عدالت میں جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا،بیان حلفی میں کہاگیا کہ سروس روڈ اور پلاٹ سے سینٹورس مال کی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا ہے،درخواست گزار کے مطابق سینٹورس مال کی غیر قانونی پارکنگ، تجاوزات ابھی بھی قائم ہیں اور جھوٹے بیان حلفی سے ان کی انٹرا کورٹ اپیل بھی خارج ہوئی،فریقین نے جھوٹے بیان حلفی سے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی،دونوں فریقین آئندہ سماعت پر پیش ہوں اور بتائیں کہ ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ کی جائے،عدالت کایہ بھی کہناہے کہ ادارے کی طرف سے جھوٹا بیان حلفی کیوں جمع کرایا گیا؟ چیئرمین سی ڈی اے بھی جواب دیں، آئندہ سماعت11 مئی کو مقرر کی جاتی ہے۔