• news

وزیراعظم نے تحریک انصاف کو خوب نشانے پر رکھا 

 وزیراعظم شہباز شریف کے اکثریت رائے سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر اراکین نے ڈیسک بجا کر انکا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن قائدین کے پاس جا کر ان سے مصافحہ کیا اور اتحادیوں کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں اپنے مو¿قف کے ساتھ ساتھ مخالفین کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ اتحادی جماعتوں کے قائدین نے بھی خطاب میں تحریک انصاف کو خوب نشانے پر رکھا۔ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بھی اتحادی جماعتوں کے قائدین نے اپنا اپنا مو¿قف دیا۔ جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما مولانا اسعد محمود نے پارٹی پایسی کے مطابق پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی مخالفت کی اور اسے مسترد کردیا بعدازاں سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس آج بروز جمعہ دن گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن