آئین ، جمہوریت کو کسی بند گلی میں نہیں دھکیلنے دینگے:مخدوم احمد محمود
لاہور (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر،سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے موجودہ ملکی سیاسی معاشی و اقتصادی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین اور جمہوریت کو کسی بند گلی میں نہیں دھکیلنے دیں گے۔ یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ مخدوم ہاو¿س لاہور میں سابق ایم پی ائے میاں محمد اسلم، امیدوار برائے این ائے 69 ڈسکہ رانا محمود اشرف، پارٹی کے دیگر رہنماوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہی پر پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن و چیف کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین بھی موجود تھے۔