• news

سی سی پی او کاکارکردگی بہتر نہ کرنیوالے ایس ڈی پی اوز کی تنزلی کا عندیہ 


لاہور (نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ مظلوم کو انصاف کی فراہمی اور مجرم کو اس کے کئے کی قرار واقعی سزا یقینی بنانے کےلئے کیسز کی میرٹ پر فوری انوسٹی گیشن، چالاننگ اور یکسوئی انتہائی ضروری ہیں۔انہوں نے بیشتر سرکلز کی کارکردگی ناقص قرار دی۔ ایس ڈی پی آوز کو 4 دن کی مزید مہلت دی جبکہ وارننگ اور ڈیڈ لائن کے باوجود کارکردگی بہتر نہ بنانے پر متعلقہ ڈی ایس پیز کی تنزلی کا عندیہ دےدیا۔30 اپریل تک ایک ماہ سے پرانا کوئی نامزد مقدمہ زیر التواءنہ ہو اور بے گناہ کو ہرگز نہ پکڑا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن