میاں سعید شیخ کی گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ملاقات ، اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل پر گفتگو
ریاض(ممتازاحمدبڈانی) مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کے صدر میاں سعید شیخ کی گذشتہ روز گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اوور سیز پاکستانیوں کو در پیش مسائل جنوبی پنجاب کے مسائل اور دیگر امور زیر بحث آئے۔ گورنر پنجاب اوور سیز پاکسانیز خاص کر سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو فوری حل کرانے اور انکو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں سابق ایم این اے اور سیکرٹری جنرل ملتان ڈویژن شیش طارق اور کاروباری شخصیت اور مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اظہر ملک بھی انکے ہمراہ تھے۔ گورنر پنجاب پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔