• news

ممتاز ماہر امراض چشم پروفیسر ڈاکٹر  منیر الحق لاہور میں انتقال کر گئے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک کے نامور ماہر امراض چشم و سرجن اور میو ہسپتال کے سابق میڈیکل سپرینڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر منیر الحق علالت کے بعد 85 سال کی عمر لاہور میں انتقال کر گئے۔ مرحوم جامعہ اشرفیہ لاہور کے بانی حضرت مولانا مفتی محمد حسن سے بیعت اور ان کے مرید خاص تھے۔ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو مرحوم نے ان کو اعلیٰ تعلیم اور بہترین طبی خدمات و کارگردگی کے حوالہ سے ان کو گولڈ میڈل سے نواز تھا۔ انہوں نے امام کعبہ فضیل الشیخ عبدالرحمن السدیس حفظہ اللہ کے والد کی آنکھوں کا آپریشن اوردیگر ائمہ حرمین شریفین سمیت دنیا کی نامور علمی و دینی شخصیات کی آنکھوں کے معالج رہے۔مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے پڑھائی جس میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے اساتذہ و علماء،عزیزواقاب، مختلف ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اورپروفیسر ز سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد میں مرحوم کو قبرستان میانی صاحب لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن