• news

 کچہ آپریشن کیلئے پنجاب پولیس کی تازہ دم نفری‘ ”عطائے عَلم“ کی تقریب


لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ آپریشن کیلئے پنجاب پولیس کی تازہ دم نفری سنٹرل پولیس آفس میں ”عطائے عَلم“ کی تقریب کے بعد جنوبی پنجاب روانہ کردی ہے۔ پولیس کے تازہ دم دستوں میں ایلیٹ کمانڈوز، سنائپرز، سپیشل آپریشن یونٹ اور پنجاب کانسٹیبلری کے جانباز شامل ہیں ۔پولیس دستے جدید ترین ہتھیاروں،سنائپر گنز، بلٹ پروف جیکٹس سمیت آپریشن کے مکمل سازو سامان سے لیس ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ ایک ہزار تازہ دم نفری کچہ کیلئے جنوبی پنجاب روانہ کی گئی جبکہ قریبا مزید دو ہزار جانباز کل روانہ ہو جائیں گے۔ آئی جی پنجاب نے ’عطائے عَلم“ پنجاب پولیس کا پرچم نفری کمانڈر کے سپرد کیااور بسوں میں بٹھا کر روانہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کچہ کے علاقوں کو مکمل طور پر صاف کرکے مجرمان کو عدالت کے کٹہرے میں پیش کرےگی۔

ای پیپر-دی نیشن