• news

امریکی سفیر کی فواد چودھری سے  ان کی رہائش گاہ پر ملاقات 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔ امریکی سفیر نے فواد چوہدری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کی تصویر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے ٹویٹ کی۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر سے ملاقات پانچ چھ روز پہلے ہوئی تھی۔ 

ای پیپر-دی نیشن